اکیلا پن ستاتا ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
وہ جب بھی یا د آتا ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
وہی بیٹا کہ جس کے واسطے دن رات محنت کی
وہ جب آنکھیں دکھا تا ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
چلاجب گھر سے سر پہ ہاتھ رکھ کے یہ کہا ماں نے
تو جب بھی دور جاتا ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
Comments
Post a Comment